سورة الطور - آیت 18
فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان کا رب انہیں جو نعمتیں دے گا ان سے لطف اندوز ہوں گے، اور ان کا رب انہیں جہنم کے عذاب سے بچا لے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ کی نعمتیں پرہیز گاروں کے لیے: اہل جنت خوش حال، خوش دل ہیں۔ قسم قسم کے کھانے پینے، بہترین لباس، عمدہ عمدہ سواریاں، بلند و بالا مکانات اور ہر طرح کی نعمتیں انھیں مہیا ہیں۔ کسی قسم کا ڈر خوف نہیں۔ خدا فرما چکا ہے کہ تمہیں میرے عذابوں سے نجات مل گئی ہے پھر ان کا دل خوش کرنے، حوصلہ بڑھانے اور طبیعت میں اُمنگ پیدا کرنے کےلیے ساتھ ہی اعلان ہوتا ہے۔ کہ یہ تمہارے اعمال کا بدلہ ہے جو تم اس جہان میں کر کے آئے ہو۔