سورة الطور - آیت 4
وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آباد گھر کی قسم
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بیت المعمور کون سا گھر ہے: یعنی ہر وقت آباد رہنے والا گھر۔ اس سے مراد ساتویں آسمان پر وہ عبادت خانہ ہے۔ جس میں فرشتے عبادت کرتے ہیں یہ عبادت خانہ فرشتوں سے اس طرح بھرا ہوتا ہے کہ روزانہ اس میں ستر ہزار فرشتے عبادت کے لیے آتے ہیں۔ جن کی پھر ودوبارہ قیامت تک باری نہیں آتی جیسا کہ احادیث معراج میں بیان کیا گیا ہے۔ بعض بیت المعمور سے مراد خانہ کعبہ لیتے ہیں جو عبادت کے لیے آنے والے انسانوں سے ہر وقت بھرا رہتا ہے۔