سورة الذاريات - آیت 49
وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کئے ہیں، تاکہ نصیحت حاصل کرو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تمام مخلوق کو ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے جیسے آسمان و زمین، دن رات، سورج چاند، خشکی تری، اندھیرا اجالا، ایمان کفر، موت زندگی، نیکی بدی، جنت دوزخ، یہاں تک حیوانات اور نباتات کے بھی جوڑے ہیں یہ اس لیے کہ تمہیں نصیحت حاصل ہو۔