سورة الذاريات - آیت 45
فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر وہ اٹھ بھی نہ سکے، اور نہ آپ اپنی مدد کرسکے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ صرف ان کی سرکشی، سرتابی، نافرمانی اور سیاہ کاری کا بدلہ تھا۔ ان پر ان کے دیکھتے دیکھتے عذاب الٰہی آ گیا۔ تین دن توبہ کے انتظار میں رہے عذابوں کے آثار دیکھتے رہے۔ آخر چوتھے دن صبح ہی صبح رب کا عذاب دفعةً آ پڑا۔ جس سے وہ جو اس باختہ رہ گئے کوئی تدبیر نہ بن پڑی۔ اتنی بھی مہلت نہ ملی کہ کھڑے ہو کر بھاگنے کی کوشش کرتے یا کسی طرح اپنے بچاؤ کی کچھ فکر کر سکتے۔