سورة الذاريات - آیت 29
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس ان کی بیوی بلند آواز سے بولتی ہوئی آگے آئی، پھر اپنا چہرہ پیٹنے لگی، اور کہنے لگی، میں تو ایک بانجھ بوڑھی عورت ہوں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب فرشتوں نے سیدنا اسحٰق کی خوشخبری دی تو ان کا خوف جاتا رہا۔ البتہ ان کی بیوی آگے بڑھی اور تعجب سے اپنا ہاتھ پیشانی پر مارتے ہوئے کہا یہ کیسے ہو گا؟ میں تو بڑھیا ہو گئی ہوں اور میرے شوہر بھی بالکل بوڑھے ہو گئے ہیں۔