سورة الذاريات - آیت 15
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک پرہیزگار لوگ (6) باغوں اور چشموں میں ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حسن کارکردگی کے انعامات: پرہیز گار و نیکو کار، خداترس لوگ قیامت کے دن جنتوں میں اور نہروں میں ہوں گے۔ متقی لوگ جنت میں خدا کی دی ہوئی نعمتیں حاصل کر رہے ہوں گے۔ اور یہ ان کے ان نیک اعمال کا بدلہ ہو گا جو وہ دنیا میں بجا لاتے رہے۔