سورة الذاريات - آیت 10
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
) بے دلیل و بے سند بات کرنے والے (٤) ہلاک کر دئیے گئے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جو لوگ اپنے کفر و شرک میں غافل اور بے پروا ہیں یہ لوگ ازروئے تمسخر یہ سوال کرتے ہیں کہ جزا کا دن کب آئے گا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس دن تو یہ آگ میں تپائے جائیں گے جس طرح سونا تپایا جاتا ہے۔ یہ اس میں جلیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ جلنے کا مزہ چکھو۔ اپنے کرتوت کے بدلے برداشت کرو۔ پھر ان کی اور زیادہ حقارت کے لیے انہیں ڈانٹ ڈپٹ کر کہا جائے گا یہی ہے جس کی جلدی مچا رہے تھے۔ کہ کب آئے گا کب آئے گا؟