سورة ق - آیت 20

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور صور پھونک (١٢) دیا گیا، عذاب الٰہی کے وعدے کا یہی دن ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نفخہ صورثانی: اس سے مراد وہ نفخۂ صور ہے جس سے سب مردہ انسان اپنی اپنی قبروں سے اُٹھا کھڑے کیے جائیں گے یعنی قیامت کے دن جب اللہ کے حضور پیشی ہو گی اور فیصلہ کے دن مجرموں کو عذاب میں مبتلا کر دیا جائے گا۔