سورة الحجرات - آیت 16
قُلْ أَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ ان سے کہئے، کیا تم اللہ کو اپنے دین کی خبر دیتے ہو، حالانکہ اللہ تو ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا تھا دیکھو ہم مسلمان ہو گئے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی جب کہ دوسرے عرب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے برسرپیکار ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کارد فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ تم اللہ پر ایمان لانے کا احسان مت جتلاؤ۔ اس لیے کہ اگر تم اخلاص سے مسلمان ہوتے ہو تو اس کا فائدہ تمہیں کو ہو گا نہ کہ اللہ کو۔ بلکہ یہ اللہ کا تم پر احسان ہے کہ اس نے تمہیں قبول اسلام کی توفیق دے دی۔