سورة آل عمران - آیت 171
يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نعمت اور فضل سے خوش ہو رہے ہیں، اور بے شک اللہ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ شہداء پر اپنی نعمتوں اور برکتوں کا فیضان کرتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں کہ کچھ اور چاہیے ۔ یعنی شہید کا اتنا بلند مرتبہ ہے کہ رب خود ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ حقیقتاً اللہ کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔