سورة الفتح - آیت 3

وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور تاکہ آپ کی زبردست نصرت فرمائے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نعمت پوری کر دی: پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی مان لی، صلح کو قبول کر لیا۔ تو اللہ عزوجل نے فتح کی سورت نازل فرمائی۔ اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمتیں آپ پر پوری کیں۔ اور شرع عظیم اور دین عظیم کی طرف آپ کی رہبری فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خشوع و خضوع کی وجہ سے اللہ نے آپ کو بلند و بالا کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع، فروتنی، عاجزی اور انکساری کے بدلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عزوجا ہ اور مرتبہ و منصب عطا فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غلبہ دیا چنانچہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ بندہ درگزر کرنے سے عزت میں بڑھ جاتا ہے اور عاجزی اور انکساری کرنے سے بلند اور عالیٰ رتبہ حاصل کر لیتا ہے۔ (مسلم: ۲۵۸۸)