سورة آل عمران - آیت 166
وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب دونوں فوجیں مل گئیں اس دن تمہیں جو بھی تکلیف پہنچی، وہ اللہ کے حکم سے پہنچی اور تاکہ اللہ مومنوں کو جان لے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جس دن دو جماعتیں بھڑگئیں، اللہ کی حکمت دیکھیے کہ اللہ تعالیٰ نے شکست دے کر مسلمانوں کو بہت سے فوائد پہنچائے کھرے کھوٹے کی پہچان ہوگئی۔ توکل کرنے والوں کے پاؤں جم گئے، غزوہ اُحد کے بعد رسول اللہ کی اطاعت کی کوشش کرتے رہے۔ اخلاص کھل کر سامنے آگیا۔ رجوع اللہ کی طرف ہوا۔ تقدیر پر بھروسہ کرنا آگیا۔