سورة الأحقاف - آیت 12

وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَىٰ إِمَامًا وَرَحْمَةً ۚ وَهَٰذَا كِتَابٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنذِرَ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَبُشْرَىٰ لِلْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب (١٠) (تورات) آچکی ہے، جو بحیثیت رہنما اور رحمت الٰہی تھی، اور یہ (قرآن) ایک کتاب ہے جو کتاب موسیٰ کی تصدیق کرتی ہے، جو عربی زبان میں ہے، تاکہ ظالموں کو ( اللہ کے عذاب سے) ڈرائے، اور یہ نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبری دیتی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی نبی آخرالزماں کی بعثت سے ہزاروں برس پہلے تورات امام و رحمت تھی اور یہ کتاب یعنی قرآن اپنے سے پہلے کی تمام کتابوں کو منزل من اللہ اور سچی کتابیں مانتا ہے۔ یہ عربی فصیح و بلیغ زبان میں نہایت واضح کتاب ہے۔ اس میں مجرموں کے لیے وعید اور نیک لوگوں کے لیے بشارت ہے۔