سورة الجاثية - آیت 20
هَٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ قرآن لوگوں کے لئے بصیر توں کا خزانہ، اور یقین کرنے والوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ اور سراپا رحمت ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس قرآن میں بصیرت افروز دلائل تو سب لوگوں کے لیے موجود ہیں لیکن ان دلائل سے فائدہ صرف وہی لوگ اُٹھا سکتے ہیں جو یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ قرآن اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ یہ اللہ کی رحمت ہے کہ اس نے اس دنیا میں اخروی زندگی کی فلاح و نجات کا طریقہ بتا دیا۔