سورة الجاثية - آیت 11

هَٰذَا هُدًى ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ قرآن سرچشمہ ہدایت (٦) ہے، اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کردیا ہے، انہیں شدید درد ناک عذاب دیا جائے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ قرآن سراسر ہدایت ہے کیوں کہ اس کے نزول کا مقصد ہی لوگوں کو کفر و شرک کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی میں لانا ہے۔ لیکن یہ ہدایت ملے گی اسے جو اس کے لیے اپنا سینہ وا کرے گا۔ اور اس کے منکر کے لیے درد ناک عذاب ہے۔