سورة الدخان - آیت 51

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

) بے شک اللہ سے ڈرنے والے لوگ ایک پر امن جگہ (١٧) میں ہوں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل کفر و فسق کے مقابلہ میں اہل ایمان و تقویٰ کا مقام بیان کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنا دامن کفر و فسق اور معاصی سے بچائے رکھا تھا (امین) کا مطلب ایسی جگہ جہاں ہر قسم کے خوف و اندیشوں سے وہ محفوظ ہوں گے۔