سورة الدخان - آیت 23
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو ہم نے ان سے کہا کہ آپ میرے بندوں کو لے کر رات میں نکل جائیے، آپ لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو ہجرت کا حکم: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو حکم ہوا کہ میرے بندوں یعنی بنی اسرائیل کو فرعون اور فرعونیوں کی بے خبری میں یہاں سے لے کر چلے جاؤ۔ یہ لوگ ایک لاکھ سے زائد نفوس تھے۔ چنانچہ آپ نے خفیہ طریقے سے سب کو ہجرت کا پیغام پہنچایا اوروقت اور جگہ بھی مقرر کر دی گئی جہاں وہ سب اکٹھے ہو کر ہجرت کے لیے روانہ ہوں گے ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دے دی گئی کہ یہ کفار تمہارا پیچھا کریں گے لیکن تم بے خوف و خطر چلے جاؤ۔