سورة الدخان - آیت 9

بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بلکہ یہ کفار شک میں پڑے لہو ولعب میں مشغول ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی حق اور اس کے دلائل ان کے سامنے آ گئے لیکن وہ اس پر ایمان لانے کی بجائے شک میں مبتلا ہیں۔ اور اس شک کے ساتھ لہو ولعب میں مشغول و مصروف ہیں۔