سورة الزخرف - آیت 84

وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَٰهٌ وَفِي الْأَرْضِ إِلَٰهٌ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہی آسمان میں معبود (٣٩) ہے اور زمین میں بھی معبود ہے، اور وہ بڑی حکمتوں والا، سب کچھ جاننے والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ نہیں کہ آسمانوں کا معبود کوئی اور ہو اور زمین کا کوئی اور۔ بلکہ جس طرح ان دونوں کا خالق ایک ہے معبود بھی ایک ہی ہے۔ جیسا کہ سورہ انعام (۳) میں ارشاد ہے کہ: ﴿وَ هُوَ اللّٰهُ فِي السَّمٰوٰتِ وَ فِي الْاَرْضِ﴾ ’’آسمان و زمین میں وہی اللہ ہے وہ تمھاری پوشیدہ اور جہری باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ بھی اس کے علم میں ہے۔‘‘