سورة الزخرف - آیت 81
قُلْ إِن كَانَ لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ اگر رحمن کی کوئی اولاد (٣٦) ہوتی، تو میں سب سے پہلا اس کی پرستش کرنے والا ہوتا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ اپنے نبی سے فرماتا ہے کہ آپ اعلان کر دیجیے کہ اگر بالفرض اللہ تعالیٰ کی اولاد ہوتی تو سب سے پہلے میں اس کی عبادت کرنے والا ہوتا کیوں میں سب سے زیادہ اللہ کا مطیع اور فرمانبردار ہوں، لیکن اللہ کی ذات ایسی نہیں جس کا کوئی کفو ہو اور کوئی ہمسر ہو۔