سورة الزخرف - آیت 60

وَلَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنكُم مَّلَائِكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر ہم چاہتے (٢٦) تو تمہاری جگہ فرشتوں کو بسا دیتے جو زمین میں جانشین ہوتے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قریش مکہ کا ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ اللہ کا رسول کوئی فرشتہ ہونا چاہیے تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ جان لیں کہ اللہ جو چاہے اس پر قادر ہے۔ اور اگر اللہ چاہتے تو تمہیں ختم کر کے تمہاری جگہ فرشتوں کو آباد کر دیتے، جو تمہاری ہی طرح ایک دوسرے کی جانشینی کرتے۔ مطلب یہ ہے کہ فرشتوں کا آسمان پر رہنا ایسا شرف نہیں کہ ان کی عبادت کی جائے، یہ تو ہماری مشیئت اور قضا ہے کہ فرشتوں کو آسمانوں پر اور انسانوں کو زمین پر آباد کیا، ہم چاہیں تو فرشتوں کو زمین پر بھی آباد کر سکتے ہیں۔