سورة الزخرف - آیت 27
إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
مگر اس ذات برحق سے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، پس وہ یقیناً میری رہنمائی کرے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
وہی مجھے راہ دکھائے گا: سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے جب یہ دیکھا کہ ان کے آباء و اجداد اور ان کی قوم سب اللہ کو چھوڑ کر بتوں کی پوجا کرنے لگ گئے ہیں تو انھوں نے برملا کہہ دیا تھا کہ مجھے ان بتوں کی بندگی سے سخت نفرت ہے۔ اور ساتھ ہی یہ دلیل بھی پیش کر دی کہ میں تو صرف اسی ذات کی بندگی کر سکتا ہوں جس نے مجھے پیدا بھی کیا ہے۔اور ہدایت کی راہ بھی دکھاتا ہے۔