سورة الزخرف - آیت 21
أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِّن قَبْلِهِ فَهُم بِهِ مُسْتَمْسِكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا ہم نے انہیں قرآن سے پہلے کوئی کتاب دی تھی جس سے وہ چمٹے ہوئے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی قرآن سے پہلے کوئی کتاب ہے، جس میں ان کو غیر اللہ کی عبادت کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جسے انہوں نے مضبوطی سے تھام رکھا ہے؟