سورة الزخرف - آیت 19
وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَٰنِ إِنَاثًا ۚ أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کافروں نے ان فرشتوں کو جو اللہ کے بندے ہیں مونث ٹھہرادیا، کیا وہ ان فرشتوں کی پیدائش کے وقت موجود تھے، ان کی گواہی لکھ لی جائے گ، اور ان سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انھوں نے فرشتوں کو عورتیں سمجھ رکھا ہے۔ ان سے پوچھو کہ کیا جب وہ پیدا ہوئے تو تم وہاں موجود تھے۔ تم یہ نہ سمجھو کہ ہم تمہاری ان باتوں سے بے خبر ہیں۔ سب ہمارے پاس لکھی ہوئی ہیں۔ اور قیامت کے دن تم سے ان کا سوال بھی ہو گا کہ کس بنیاد پر تم خود بھی گمراہ ہو ئے اور بہت سی خلقت کو گمراہ کیا تھا۔