سورة الزخرف - آیت 14
وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم بے شک اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جانے والے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ہم لوٹنے والے ہیں: یعنی اس دنیا میں ہماری ساری زندگی ہی مسافرانہ ہے اور ہماری منزل آخرت ہے۔ اور ہم اپنی موت کے بعد اسی کی طرف لوٹ جانے والے ہیں۔