سورة آل عمران - آیت 141
وَلِيُمَحِّصَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَمْحَقَ الْكَافِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور تاکہ اللہ ایمان والوں کو نکھار دے، اور کافروں کو مٹا دے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جنگ اُحد میں مسلمانوں کو جو عارضی شکست ہوئی تھی وہ ان کی اپنی کوتاہی کی وجہ سے ہوئی تھی، اور اس میں بھی مستقبل کے اعتبار سے کئی حکمتیں پنہاہ تھیں۔ (۱)اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ظاہر کردے کیونکہ صبر و استقامت ایمان کا تقاضا ہے جنگ کی شدتوں اور مصیبتوں میں جنھوں نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا یقینا وہ سب لوگ مومن ہیں۔ (۲) کچھ لوگوں کو شہادت کے مرتبہ پر فائز کردے۔ (۳) ایمان والوں کو ان کے گناہوں سے پاک کردے ۔ (۴) کافروں کو مٹا دے وہ اس طرح کہ وقتی فتح یابی سے ان کی سرکشی اور تکبر میں اضافہ ہوگا، اور یہی چیز ان کی تباہی و ہلاکت کا سبب بنے گی۔