وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ
اور ہم نے دنیا میں کچھ شیطانوں کو ان کا ساتھی (١٧) بنا دیا تھا، پس انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے گناہوں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا دیا، اور جنوں اور انسانوں کو جو کافر قومیں ان سے پہلے گذر چکی تھیں، ان کے ساتھ ان کے حق میں بھی عذاب کا فیصلہ ثابت ہوگیا، بے شک وہ تمام گھاٹا پانے والے تھے
ان سے مراد وہ شیاطین جن و انس ہیں جو باطل پر اصرار کرنے والوں کے ساتھ لگ جاتے ہیں۔ جو انھیں کفر و معاصی کو خوبصورت کر کے دکھاتے ہیں۔ پس وہ اس گمراہی کی دلدل میں پھنسے رہتے ہیں۔ حتی کہ انھیں موت آ جاتی ہے۔ اور وہ خسارہ ابدی کے مستحق قرار پاتے ہیں۔