سورة فصلت - آیت 13
فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اگر پھر بھی (اہل مکہ) آپ کی دعوت سے منہ پھیرتے (٩) ہیں، تو آپ کہہ دیجیے کہ میں نے تمہیں عاد و ثمود کے عذاب کے مانند ایک عذاب سے ڈرا دیا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس قرآن کی صفات اور اس قرآن کو نازل کرنے والی عظیم ہستی کو عظیم الشان آیات قدرت سننے کے بعد بھی اگر کفار مکہ نصیحت قبول کرنے اور توحید اور اسلام کی راہ اختیار کرنے سے اعراض کرتے ہیں، تو پھر ان پر بھی ایسی بجلیاں گر سکتی ہیں جیسے عاد اور ثمود پر گری تھیں۔