إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
بے شک جو لوگ ایمان (٦) لائے اور انہوں نے عمل صالح کیا ان کے لئے بے حساب اجر ہے
کبھی نہ ختم ہونے والا اجر: یعنی اللہ تعالیٰ کے ماننے والوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اطاعت گزاراوں کے لیے وہ اجر و ثواب ہے جو دائمی ہے اور کبھی ختم نہیں ہونے والا۔ جیسا کہ سورہ حجرات (۱۷) میں فرمایا: ﴿اَنْ هَدٰىكُمْ لِلْاِيْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ﴾ ’’ بلکہ اللہ کا تم پر احسان ہے کہ وہ تمہیں ایمان کی ہدایت کرتا ہے۔ سورہ طور (۲۷) میں فرمایا: ﴿فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ﴾ جنتیوں کا قول مذکور ہے کہ: ’’پس اللہ نے ہم پر احسان کیا اور آگ کے عذاب سے بچا لیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مگر یہ کہ اللہ مجھے اپنی رحمت میں لے لے۔ اور اپنے فضل و احسان میں۔