سورة فصلت - آیت 3
كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ ایک ایسی کتاب (٣) ہے جس کی آیتیں واضح کردی گئی ہیں، جو عربی قرآن ہے، ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس کی تیسری صفت یہ ہے کہ یہ قرآن عربی زبان میں ہے تاکہ اس کے پڑھنے پڑھانے اور سمجھنے سمجھانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ تاہم اس سے فائدہ وہی اٹھا سکتے ہیں جو اہل علم و دانش ہیں۔ جہالت کی بنا پر اڑ جانے والے اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ اور چوتھی صفت یہ ہے کہ یہ کتاب نہ کوئی افسانوی تخیل ہے۔ اور نہ ہی انشا پردازی کا نمونہ۔ بلکہ یہ تمام دنیا کو خبردار کر رہی ہے کہ اس کی تعلیم کو مان لینے کے نتائج شاندار اور نہ ماننے کے نتائج نہایت ہولناک ہیں۔