سورة غافر - آیت 76
ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جہنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ، جہاں تمہیں ہمیشہ کے لئے رہنا ہے، پس تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا بڑا برا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مسلم کتاب الایمان میں ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ وہ شخص جنت میں داخل نہ ہو گا جس کے دل میں رائی بھر بھی تکبر ہو۔‘‘ ایک شخص کہنے لگا ہر انسان اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو، اس کی جوتی اچھی ہو۔ (کیا یہ تکبرہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! ’’ اللہ خوبصورت ہے۔ خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ تکبر تو یہ ہے کہ تو حق کو ٹھکرا دے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔ (مسلم: ۹۱)