سورة آل عمران - آیت 129
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، اللہ کی ملکیت ہے، اللہ جسے چاہے معاف کردے اور جسے چاہے عذاب دے، اور اللہ بڑا مغفرت کرنے والا، بے حد رحم کرنے والا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ زمین و آسمان کا مالک ہے اس کی ملکیت میں کوئی شریک نہیں، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا، حکمت و عدل کے ساتھ فیصلے کرتا ہے ۔اگر مغفرت، توبہ اور رحمت نہ ہوتی تو بندے ہلاک ہو جاتے۔ وہ چاہے تو ظالموں کو سزا دے، چاہے تو معاف کردے۔ کسی کی بد دعاؤں سے اللہ کے فیصلے نہیں بدل سکتے۔ اور یہ سب باتیں اللہ نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہیں ہیں۔