سورة غافر - آیت 63
كَذَٰلِكَ يُؤْفَكُ الَّذِينَ كَانُوا بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں، وہ اسی طرح بہک جاتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ان سے پہلے کے مشرکین بھی اسی طرح بہکے اور بے دلیل و حجت غیر اللہ کی عبادت کرنے لگے، انھوں نے اپنی خواہش کو سامنے رکھ کر اللہ کے دلائل کی تکذیب کی اور جہالت کو آگے رکھ کر بہکتے اور بھٹکتے رہے۔