سورة غافر - آیت 52

يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ ۖ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جس دن ظالموں کی معذرت انہیں فائدہ نہیں پہنچائے گی، اور ان پر پھٹکار برسے گی، اور ان کا ٹھکانا برا ہوگا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اللہ کی رحمت سے دوری اور پھٹکار ہو گی، اور معذرت کا فائدہ اس لیے نہیں ہو گا کہ وہ معذرت کی جگہ نہیں۔ اس لیے یہ معذرت، معذرت باطلہ ہو گی۔