تَدْعُونَنِي لِأَكْفُرَ بِاللَّهِ وَأُشْرِكَ بِهِ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَأَنَا أَدْعُوكُمْ إِلَى الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ
تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کردوں، اور اس کا شریک ایسی چیزوں کو بناؤں جن کے معبود ہونے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے، اور میں تمہیں اس اللہ کی طرف بلاتاہوں جو زبردست، بڑا معاف کرنے والا ہے
مومن کہتا ہے میں تمہیں اللہ کی طرف لے جانا چاہتا ہوں جو بڑی عزت اور کبریائی والا ہے۔ باوجود اس کے کہ وہ ہر شخص کی دعا قبول کرتا ہے جو اس کی طرف جھکے اور توبہ کرے۔ اور تم مجھے بلا رہے ہو سوائے اللہ کے دوسروں کی عبادت کی طرف یعنی بتوں کی طرف۔ جو کسی کی پکار سننے کی استعداد ہی نہیں رکھتے کہ کسی کو نفع پہنچا سکیں یا نقصان۔ جیسا کہ ارشاد فرمایا: ﴿اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا يَسْمَعُوْا دُعَآءَكُمْ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ﴾ ’’اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں۔ اور اگر بالفرض سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے۔‘‘