سورة غافر - آیت 41
وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اے میری قوم کے لوگو ! حیرت ہے کہ میں تو تمہیں جہنم سے چھٹکارے کی دعوت (٢٣) دیتا ہوں، اور تم مجھے جہنم جانے کی دعوت دیتے ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی میں تمہاری بھلائی، خیر خواہی اور نجات کے رستہ کی طرف بلاتا ہوں کہ اللہ کے رسول پر ایمان لے آؤ اور نیک اعمال بجا لاؤ۔ صرف ایک اللہ کی عبات کرو۔ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔ اور یہ کیا بات ہے کہ میں تمہیں توحید کی طرف بلا رہا ہوں اور تم مجھے کفر و شرک کی طرف بلا رہے ہو؟ جو جہنم میں لے جانے والا ہے۔