سورة غافر - آیت 38
وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور مرد مومن نے کہا، اے میری قوم کے لوگو ! تم میری پیروی (٢٢) کرو، میں تمہیں بھلائی کی راہ دکھاؤں گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مرد مومن کی تقدیر: فرعون کی قوم میں سے ایمان لانے والا پھر بولا اور کہا دعویٰ تو فرعون بھی کرتا ہے کہ میں تمہیں سیدھے رستے پر چلا رہا ہوں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ فرعون بھٹکا ہوا ہے۔ میں جس راستے کی نشاندہی کر رہا ہوں، وہ سیدھا راستہ ہے اور وہ ہی راستہ ہے، جس کی طرف تمہیں موسیٰ علیہ السلام دعوت دے رہے ہیں۔