سورة غافر - آیت 6

وَكَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اس طرح کافروں کے بارے میں آپ کے رب کا فیصلہ ( ٥) قرار پا گیا کہ وہ لوگ جہنمی ہوں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں اس بات کا اظہار ہے کہ جس طرح پچھلی امتوں پر تیرے رب کا عذاب ثابت ہوا یعنی ان کے زبردست گناہوں اور بد ترین سرکشیوں کی بنا پر انھیں ہلاک کر دیا گیا۔ اگر یہ اہل مکہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب اور مخالفت سے باز نہ آئے تو ان پر بھی میرے ایسے ہی عذاب نازل ہونے والے ہیں، یہ گو دوسرے نبیوں کو سچا مانیں لیکن جب تک تیری نبوت کے قائل نہ ہوں ان کی سچائی مردود ہے، پھر انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہو گا۔