سورة الزمر - آیت 57
أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یا آدمی یہ کہے کہ اگر اللہ نے مجھے راہ حق دکھایا ہوتا تو میں بھی اس سے ڈرنے والوں میں ہوتا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ اگر مجھے ہدایت دے دیتا تو میں شرک اور معافی سے بچ جاتا یہ اس طرح ہی ہے جیسے ارشاد ہے: ﴿سَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا اَشْرَكْنَا﴾ (الانعام: ۱۴۸) ’’ اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے۔‘‘