سورة الزمر - آیت 56
أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس وقت) آدمی کہنے لگے، ہائے افسوس ! اس کوتاہی پر جو مجھ سے اللہ کے حق میں ہوتی رہی ہے، اور میں تو (اللہ کے رسول اور دین اسلام کا) مذاق اڑاتا رہا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت کے دن بے تو بہ مرنے والے اور اللہ کی عبادت میں کمی کرنے والے بڑی حسرت اور بہت افسوس کریں گے۔ اور آرز و کریں گے کہ کاش کہ ہم خلوص کے ساتھ احکام الٰہی بجا لاتے افسوس ! کہ ہم تو بے یقین ہی رہے۔ اللہ کی باتوں کی تصدیق ہی نہ کی۔ بلکہ ہنسی مذاق ہی سمجھتے رہے۔ کاش میں ایسے کام نہ کرتا جس کے نتیجے مجھے یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔