سورة الزمر - آیت 51
فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ان کے کرتوتوں کے برے نتائج نے انہیں آلیا، اور ان میں سے جن لوگوں نے ظلم کیا، انہیں عنقریب ہی ان کے کرتوتوں کے برے نتائج آلیں گے، اور وہ (اللہ کو) شکست نہیں دے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مال کی کشادگی اللہ کی رضا کی دلیل نہیں: پہلی قومیں بھی اس غلط فہمی میں مبتلا رہیں کہ ہماری آسودہ حالی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا پروردگار ہم سے راضی اور خوش ہے پھر وہ اس بات کو اپنے آبائی شرکیہ دین کی صداقت پر دلیل لاتے تھے تو انھیں ان باتوں کا جو انجام دیکھنا پڑا وہ سب کو معلوم ہے۔ اور اب جو مشرکین انہی کی ڈگر پر چل رہے ہیں تو یہ بھی ایسے ہی انجام سے دو چار ہونے والے ہیں یہ کہیں بھاگ کر اللہ کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔