سورة الزمر - آیت 27

وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے لوگوں کی بھلائی کے لئے اس قرآن ( ١٩) میں ہر طرح کی مثال بیان کی ہے، شاید کہ وہ ان سے نصیحت حاصل کریں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

چوں کہ مثالوں سے باتیں ٹھیک طور پر سمجھ آ جاتی ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ہر طرح کی مثالیں بھی بیان فرماتا ہے۔ تاکہ لوگ سوچ سمجھ لیں۔ جیسا کہ فرمایا: ﴿ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ﴾ (الروم: ۲۸) اللہ نے تمہارے لیے وہ مثالیں بیان فرمائی ہیں جنہیں تم خود اپنے آپ میں بہت اچھی طرح جانتے بوجھتے ہو۔ سورہ عنکبوت میں فرمایا: ﴿وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَ مَا يَعْقِلُهَا اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ﴾ ان مثالوں کو ہم لوگوں کو سامنے بیان کر رہے ہیں انہیں صرف علم والے ہی سمجھتے ہیں۔ اس طرح واضح ہو جاتا ہے۔