سورة ص - آیت 76

قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ ۖ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ابلیس نے کہا، میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے، اور اسے مٹی سے پیدا کیا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ نے سوال کیا: اے ابلیس اتنی معزز مخلوق کو جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تو نے میرے کہنے کے باوجود سجدہ کیوں نہ کیا؟ یہ تکبر اور سرکشی کس بنا پر ہے؟ تو کہنے لگا کہ میں اس سے افضل و اعلیٰ ہوں۔ کہاں آگ اور کہاں مٹی۔ اس خطا کار نے اس بات کے سمجھنے میں بھی غلطی کی اور اللہ کے حکم کی نافرمانی کی وجہ سے غارت ہو گیا۔