سورة ص - آیت 60
قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
(تابعدار جہنمی) کہیں گے، بلکہ تم سرداروں کے لیے کوئی خوش آمدید (٢٥) نہیں ہے، تم ہی نے تو اس عذاب کو ہمارے لئے بھیج دیا تھا، پس جہنم برا ٹھکانا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تم ہی کفر و ضلالت کے راستے کو ہمارے سامنے مزین و آراستہ کر کے پیش کرتے تھے۔ یوں گویا اس عذاب جہنم کے پیش کار تو تم ہی ہو۔ آنے والے کو پہلی جماعت کہے گی کہ ان کے لیے مرحبا نہ ہو اس لیے کہ یہ بھی جہنمی گروہ ہے، وہ آنے والے ان سے کہیں گے کہ تمہارے لیے بھی مرحبا نہ ہو۔ تم ہی تو تھے جو ہمیں ان برے کاموں کی طرف بلاتے رہے جن کا انجام یہ ہوا۔