سورة ص - آیت 48
وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کیجیے، یہ سبھی اچھے لوگوں میں سے تھے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
الیسع اور ذوالكفل کا ذکر: الیسع حصرت الیاس علیہ السلام کے نائب اور خلیفہ تھے۔ ان کا سلسلہ نسب چوتھی پشت پر جا کر حضرت یوسف علیہ السلام سے جا ملتا ہے۔ بعد میں آپ کو نبوت بھی عطا ہوئی تھی ۔ ذوالكفل حضرت ایوب علیہ السلام کے بیٹے تھے آپ کا نام بشیر ہے۔ ذوالکفل کے معنی صاحب نصیب ہے۔ آپ الیسع کے خلیفہ تھے بعد میں نبی ہوئے۔ اس مقام پر اللہ تعالیٰ نے بہت سے انبیا کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا کہ یہ سب ہی بہترین لوگ تھے۔