سورة ص - آیت 38
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور دوسرے شیطانوں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے تھے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اور جو جن آپ علیہ السلام کے حکم سے سرتابی کرتے یا شرارتیں کر کے کاموں میں رکاوٹ ڈالتے یا دوسروں کو تنگ کرتے تھے انھیں آپ زنجیروں میں جکڑ کر قید خانہ میں ڈال دیتے تھے۔