سورة آل عمران - آیت 108
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۗ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ اللہ کی آیتیں (77) ہیں، جنہیں ہم آپ کو ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں، اور اللہ دونوں جہان والوں میں سے کسی پر ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ اللہ کی آیات ہیں کسی اور کا کلام نہیں اور اللہ کسی پر ظلم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا ہے۔ اللہ عادل ہے، ممکن ہی نہیں کہ وہ کسی مستحق رحمت کو سزادے دے یا زیادہ اجر کے مستحق کو تھوڑا اجریا کم سزا کے مستحق کو زیادہ سزا دے دے۔ کہ یہ سب باتیں اللہ کی صفت عدل کے منافی ہیں۔