سورة ص - آیت 16
وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کہتے ہیں، اے ہمارے رب ! حساب کے دن (قیامت) سے پہلے ہی ہمارے حصے کا عذاب (٨) ہم پر جلدی اتار دے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کفار کا مطالبہ: ہمارا اعمال نامہ ابھی دیا جائے: چونکہ کفار مکہ بعث بعد الموت، روز آخرت، اعمال نامہ اور حساب کتاب سب باتوں کے منکر تھے اس لیے ازراہ مذاق جس طرح یہ کہتے تھے کہ جس عذاب کی دھمکی تم دیتے ہو وہ لے کیوں نہیں آتے؟ اسی طرح یہ بھی کہتے تھے کہ ہمار اعمال نامہ جو ہمیں قیامت کے دن ملنے والا ہے ابھی ہمارے حوالے کر دیں۔ا ور ہمارے حصے جو شامت لکھی ہوئی ہے اس کا اس دنیا میں ہی ہم سے حساب لے لے۔