سورة الصافات - آیت 177
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جب وہ عذاب ان کے آنگن میں اتر پڑے گا، تو ڈرائے جانے والوں کی صبح بہت بری ہوگی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
صحیح بخاری میں ہے کہ خیبر کے میدانوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لشکر صبح ہی صبح کفار کی بے خبری میں پہنچ گیا۔ تو یہودی انھیں دیکھ کر گھبرا گئے۔ جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا اللہ اکبر۔ کہ اللہ بہت بڑا ہے خیبر خراب ہوا ہم جب کسی میدان میں اتر آتے ہیں تو ڈرائے ہوؤں کی صبح بہت بری ہوتی ہے۔ (بخاری: ۲۹۴۵، مسلم قبل ح: ۱۸۰۲)