سورة الصافات - آیت 117
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے دونوں کو واضح اور روشن کتاب (٢٩) (تو رات) دی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
واضح کتاب: فرعون اور آل فرعون کی غرقابی کے بعد ہی طور سینا کے مقام پر سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل ہوئی۔ اس سے پیشتر حضرت موسیٰ علیہ السلام پر بھی صحیفے ہی نازل ہوتے رہے۔ تورات پہلی آسمانی کتاب ہے جس میں بنی اسرائیل کو زندگی سے متعلق واضح احکام دئیے گئے تھے پھر اسی کتاب کی روشنی میں ہی ان دونوں نبیوں نے بنی اسرائیل کی راہنمائی کی۔